• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اسموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے ،عدالت

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )ہائیکورٹ نے پنجاب میں اسموگ پر بر وقت قابونہ پانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ پرعمل درآمد کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومت پنجاب کو کمیشن کی تجاویز پر عمل درآمد کرنےکا حکم دیتے ہوئے کمیشن کی تجاویز کو عدالتی فیصلے کا حصہ بنانے کا کہا ہے۔ عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہےکہ حکومت اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی۔
تازہ ترین