• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نےپی بی26کوئٹہ سےمنتخب افغان شہری احمدعلی کونااہل قرار دیدیا

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی بی 26 کوئٹہ سے عام انتخابات 2018ء میں منتخب ہونے والے افغان شہری احمد علی کوہزاد کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ میں نیا انتخاب کروانے کا حکم دیا ہے،مولاناولی محمدترابی کی جانب سےخودکوکامیاب قراردینےکی استدعامسترد کردی گئی۔ احمدعلی کوہزاد نے نادرا سے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ مخالف امیدوار مولانا ولی محمد ترابی نے احمد علی کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ رکن الیکشن کمیشن سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے احمد علی کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے حوالے سے نادرا سے رپورٹ طلب کی تھی۔
تازہ ترین