• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرائی جائے،رشتہ داروں کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں انسانیت سوز تشدد کے نتیجہ میں موت کی گھاٹ اتار دے گئے ایس پی پشاور طاہر خان داوڑ کی نعش کی پشاور آمد اور نماز جنازہ کے بعد بھی اسلام آباد پولیس 26 اکتوبر کو تھانہ رمنا میں درج ہونے والے اغوا کے مقدمے پر پیشرفت کےبارے میں خاموش رہی۔ ایک سینئر افسر سے جب اس ضمن میں استفسار کیاگیا تو اُن کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کی نعش صرف دوسری جگہ سے ہی نہیں بلکہ دوسرے ملک سے برآمد ہوئی ہے۔اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے اپنے شہید افسر کے پوسٹ مارٹم کے عمل میں حصہ لیا ہے۔ اب دونوں صوبے اس کیس کو ایک جگہ سے آگے لے کر چلیں گے۔ادھر طاہر داوڑ کےرشتہ داروں نے پاکستان سے اغوا اور افغانستان میں شہادت کا اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین