• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضاربہ سکینڈل کے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ( جنگ نیوز) مضاربہ سکینڈل متاثرین نے چیف جسٹس ثاقب نثار، چیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضاربہ سکینڈل میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور نیب نے جو رقم ریکور کی ہے ،ہمیں فراہم کی جائے۔ گزشتہ روز مضاربہ سکینڈل کے متاثرین کی جانب سے نیشنل پریس کلب اور نیب ہیڈکواٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مضاربہ سکینڈل کے ماسٹر مائنڈ آزاد گھوم رہے ہیں ، نیب فوری طور پر کارروائی کرے۔
تازہ ترین