• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن لاسز پر کنٹرول اور کنڈا کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، آئیسکو چیف

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری شاہد اقبال نے کہا ہے کہ لائن لاسز پر کنٹرول اور کنڈا کلچر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ضلعی ٹاسک فورس کی مدد سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ وہ گزشتہ روز آئیسکو آپریشن سرکلز کی ماہانہ کارکردگی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اکتوبر میں 316بجلی چوروں کو پکڑا گیا‘ 3810بجلی چوروں کو ڈیٹکشن بلوں کی مد میں 9.10ملین یونٹ چارج کئے گئے۔
تازہ ترین