• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

960کلینک ،لیبارٹریاں،میٹرنٹی ہومز اور آپریشن تھیٹر ز سیل

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئرکمیشن نے 2ماہ کے دوران عطائیوں اور غیر رجسٹرڈ ہسپتالوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 960کلینک ‘لیبارٹریاں ‘ میٹرنٹی ہومز اور آپریشن تھیٹرز کو سیل کر دیا جبکہ ایک کروڑ 47لاکھ سے زائد جرمانہ بھی وصول کیا گیا‘ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آزر سردار کے مطابق صوبہ بھر میں عطائیوں اورنجی کلینکس کیخلاف مہم کے دوران پشاور میں 318‘ نوشہرہ میں 95‘ چارسدہ میں 45‘ مردان میں 35‘ صوابی میں 49‘ ایبٹ آباد 85‘ ہری پور 60‘ مانسہرہ 65‘ بٹ گرام 38‘ کوہاٹ 31‘ ڈی آئی خان 32‘ بنوں 91جبکہ حال ہی میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے کنٹرول میں آنے والے ضلع سوات میں 13ہیلتھ کیئر فیسیلٹیز کو ناکافی سہولیات کی وجہ سے سیل کر دیاگیا‘ اس دوران کروڑوں روپے کا جرمانہ بھی وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیاگیا‘ انہوں نے عطائیوں کو خبردار کیا کہ اپنی کارروائیاں ترک کر دیں بصورت دیگر جیل جانا پڑے گا ۔
تازہ ترین