• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ کو عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) تحریک عشق مصطفیٰؐ کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی ؐ نہایت ہی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اس سلسلے میں بدھ21نومبر کو گیارہ بجے صبح میلاد ہائوس آستانہ عالیہ خواجہ غریب نواز گل بہار نمبر 1 پشاور سے تحریک عشق مصطفیٰ ؐ کے چیئرمین اور ممتاز روحانی پیشوا پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کی قیادت میں شاندار جلوس نکالا جائے گا۔ جلوس کے راستوں پر طیارے سے گل پاشی کی جائے گی۔ ہزاروں کی تعداد میں غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے جائیں گے۔ اونٹ سواروں اور گھڑ سواروں کا جلوس بھی نکالا جائے گا۔ جلوس میں درود و سلام کی گونج ہو گی۔ عید میلاد النبی ؐ کے روز پرچم کشائی کی جائے گی۔ جلوس کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا جائے گا جبکہ اختتامی دعا کی جائے گی۔
تازہ ترین