• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آر ایچ میں ذیابطیس کےحوالے سے تقاریب اورواک کا انعقاد

پشاور (جنرل رپورٹر )لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ذیابطیس کے عالمی دن کی مناسبت سے دوروزہ تقاریب اورواک کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین اور بچوں کو ڈاکٹروں نے ذیابطیس مرض کی علامات، تشخیصی اور مرض کی روک تھام کے حوالے سے کائونسلنگ فراہم کی شرکاء کو بتایا گیا کہ جن بچوں کو ٹائپ ون شوگر ہو تو ایسی صورت میں انکو کیسے انسولین کی ڈوز کو دیا جاسکتا ہےجبکہ بچوں کے لنچ باکس میں بھی کونسی غذائیں شامل کی جاسکتی ہیں بعد ازاں ڈاکٹر اور والدین نے مشترکہ آگاہی واک میں بھی حصہ لیاشعبہ انڈوکرونالوجی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ثوبیہ صابر علی نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 20 فیصد تک پہنچ چکی ہے ملک میں ہر چار میں ایک فرد اس مرض میں مبتلا ہے تقریب میں ہاسٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے بھی خطاب کیا جبکہ وارڈ میں موجود مریضوں کو تحائف دئیے گئے اور مریضوں کو ذیابیطس کو چیک کرنے کے آلات بھی مفت فراہم کئے گئے۔
تازہ ترین