• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر داوڑ قتل کی تحقیقات حکومت کیلئے چیلنج ہے، عتیق الرحمٰن

پشاور(سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس ایک نڈر اور بہادر آفیسر سے محروم ہوگئی ہے، جماعت اسلامی ایس پی طاہرداوڑ شہید کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سے ان کے اغواء اور بیرون ملک قتل کی تحقیقات حکومت وقت کیلئے بڑا چیلنج ہے ، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغواء کاروں اور قاتلوں کا سراغ لگائے۔
تازہ ترین