• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں فاٹا انضمام کے حوالے سے سیمینار

پشاور( خبر نگار خصوصی)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ پاکستان سٹڈی کے زیر اہتمام فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت سے متعلق ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا مشتاق جدون تھے جبکہ یونیورسٹی کے ڈین، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ، فیکلٹی ارکان اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ چیف کمشنر مشتاق جدون نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام مکمل ہونے سے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں امن اورخوشحالی آئے گی۔ سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین