• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحران سے نکلنےکیلئے زراعت پر توجہ دینا ہوگی ،ارشد فاروق

پشاور( وقائع نگار )شوریٰ ہمدرد پشاور کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز ڈاکٹر صلاح الدین کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس کا موضوع’’قومی معیشت کی صورت ِحال ،مستقبل قریب کے امکانات‘‘ تھا،ہمدرد فائونڈیشن کی صدر سعدیہ راشد نےاجلاس میں خصوصی طور پرشرکت کی، اس موقع پر پر خطا ب کرتےہوئے مہمان مقرر ارشد فاروق نے کہا کہ ہماری معیشت زبوں حالی کاشکار ہےہماری درآمدات زیادہ اور برآمدات نہ ہونےکے برابر ہے جس پر حکومت کو سوچنا ہوگا شوری ٰ اجلاس سےپروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین اعظم خان، سردار فاروق احمد جان بابر، ڈاکٹر اقبال خلیل، غزالہ یوسف، ملک لیاقت تبسم، پروفیسر روشن خٹک، ڈاکٹر ذاکر شاہ، جواد احمد ، مشتاق حسین بخاری، ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،عبدالقدیر نجفی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین