• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی قانون کو بائی پاس کررہےہیں،سلیم خان

پشاور(سٹی رپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین )ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی کے تمام اقدامات کو قانون سے متصادم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ نو ماہ سے قاعدہ قانون کو بائی پاس کیا جا ر ہے اتھارٹی کے فیصلوں کو اہمیت نہیں دی جا رہی بلکہ پسند نا پسندکی بنیاد پر فیصلے صادر ہور ہے ہیں لیکن اب مزید ایسا نہیں چلے گا، پین کے صوبائی صدرسلیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام اور اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی سے کافی توقعات ہیں چھ سال کی محنت کسی ایک شخص کی خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھایایا جا سکتا منتخب باڈی کو پرسنل آرڈر سے چلانا جرم ہے ہم ہائی کورٹ میں کیس داخل کر چکے ہیں تمام کاموں کیلئے قانون میں اور ریگولیشن میں واضح طریقہ کار موجود ہے اس پر عمل نہ کرنا اور فرد واحد کے حکم نامے ہمیں منظور نہیں،انہوں نے کہاکہ پی ایس آر اے کی تمام کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں۔
تازہ ترین