• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو تشدد کا شکارخاتون تحفظ فراہم کرنےکی اپیل

پشاور(خبرنگار)گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی ضلع کرم کی رہائشی بی بی زاہدہ نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنےکی اپیل کردی ، پشاورپریس کلب میں صحافیوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے بی بی زاہدہ نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر کو بھائیوں نے رقم کیلئےقتل کیا اور اسکو اپنے دیور سے زبردستی نکاح پر مجبور کیاگیا،انکار پر اس پر اور اسکی چار سالہ بیٹی سلمیٰ پر سمیت پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے دونوں جھلس گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو عمائدین کے دبائوپرمقامی انتظامیہ نے گرفتار کیالیکن پیسے لیکر چھوڑ دیا۔ انہوں نےکہا کہ ملزمان اسےسنگین دھمکیاں دے رہے ہیں،متاثرہ خاتون نے حکومت اور چیف جسٹس سےمطالبہ کیاکہ اسے اور اسکے بچوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔
تازہ ترین