• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(خبرنگار)پشاور کے علاقہ پشتخر ہ کی رہائشی خا تو ن نے چیف جسٹس پاکستان،وزیراعظم اوردیگرحکام سے بنوں جیل میں قیداپنے شوہرکی رہائی کی اپیل کی ہے ۔ پشاورپر یس کلب میں صحا فیوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے اس نے کہا کہ میر ے شوہرکسی کے پاس ڈرا ئیور تھا دس سا ل قبل نا معلوم افراد نے پشاور سے پنجاب جا نے کیلئے گاڑی بک کی اس دوران نا معلوم افراد نے ان کی گا ڑ ی میں چر س رکھی اور چا رسدہ کے مقام پر پو لیس نے اس کو گر فتار کیا جنہیں بعدازاں عدالت نے 25سال قید کی سزا سنا ئی ہے انہوں نے کہاکہ میر ے تین بچے ہیں اور میں خود بیما رہوں گھر میں فاقوں نے ڈ یر ے ڈالے ہو ئے ہیں شوہر بنوں جیل میں فالج اور د یگر امراض کا شکار ہو چکا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے اپنے شوہر کے رہائی اور مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے رابطہ نمبر 0342-9102466۔
تازہ ترین