• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقہ چمکنی ملوگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آبیاری میں مصروف دو نوجوان زخمی ہوگئے ‘ محمد عاصم ساکن ملوگی جھگڑا نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب رات گئے وہ اپنے ساتھی سجادگل ولد زیارت گل کے ہمراہ کھیتوں میں آبیاری کررہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے پہلے اُنہیں للکارا اور پھر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں لگ کر زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے، مجروح کے مطابق اُنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں سجاد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
تازہ ترین