• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،عرب ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے درخواست پر کارروائی حکومتی وکیل کی عدم پیشی پر ملتوی

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عرب ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے درخواست پر کارروائی وفاقی حکومت کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر ملتوی کر دی لاہور ہائیکورٹ کے روبرو عرب ممالک میں قید پاکستانیوں کی واپسی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی تو وفاقی حکومت کے وکیل پیش نہ ہوسکے. درخواست گزار نے بتایا کہ وزارت خارجہ اور داخلہ نے قید پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں. ایک رپورٹ کے مطابق مطابق دنیا بھر میں 11000 پاکستانی مختلف ممالک میں قید ہیں جن میں سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد 3000 ہے. درخواست گزار نے افسوس کا اظہار کیا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو قانونی مدد فراہم نہیں کی جا رہی. درخواست گزار نے استدعا کی کہ بیرون قید پاکستانیوں کی قانونی امداد کی جائے تاکہ وہ وطن واپس آسکیں.
تازہ ترین