• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خصوصی نمائندہ) حکومت پنجاب نے13 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ احکامات کے مطابق ممبر(ٹیکس ) بورڈ آف ریونیو محمد محمود سلیم کو ممبر(جوڈیشل تھری ) بورڈ آف ریونیو، ان کے پیش رو اسلم حیات سیال کو ممبر(جوڈیشل فائیو) بورڈ آف ریونیواور وہاں سےگلزار احمد کو ممبر(ٹیکس)بورڈ آف ریونیو مقرر کیا گیا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر محمد الیاس کوایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بہبود آبادی ، زیر تبادلہ رانا ٹکا خان کو ایڈیشنل ڈی جی، ایل ڈی اے اور محمدانور چودھری کو ایڈیشنل ڈی جی، ایم ڈی اے ملتان تعینات کر دیاگیا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ ثاقب احمدکی خدمات محکمہ داخلہ کے سپرد کردی گئی ہیں۔ فرح دیبا کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ، اےسی اوکاڑہ رفیعہ قیوم کو اے سی( ہیومن ریسورس) اوکاڑہ، حمزہ نوید کو اے سی اوکاڑہ، رمیز ظفر کو اے سی جہانیاں، حافظ سلمان کو ڈی ایم او منڈی بہاؤالدین اور کاشف جلیل کو اے سی منڈی بہاؤالدین تعینات کیا گیا ہے۔
تازہ ترین