• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کا کشمیر کے حوالے سے بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، امیر العظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کرکٹرشاہد آفریدی کے کشمیر کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس سے دستبردار ہونے کے مشورے دینے والے مسئلے کی اہمیت سے نابلد ہیں۔ شاہدآفریدی کو قومی مفادکے خلاف ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔بحیثیت کرکٹروہ ایک اچھی شہرت کے حامل ہیں اس طرح کے منفی بیانات سے انہیں عوامی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان قائد اعظمؒ نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قرار دیاتھا۔پاکستان کی زمین کو سیراب کرنے والے تمام دریاکشمیر سے نکلتے ہیں۔مسئلہ کشمیر ہندوستان کے ساتھ ہماری خارجہ پالیسی کاسب سے اہم اور حساس معاملہ ہے۔شاہد آفریدی کے متنازعہ بیان سے پاکستانی قوم اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔
تازہ ترین