• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدمیلادالنبی ؐ کوشایان شان طریقے سے منایاجائیگا،پروگراموں کااعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کوشایان شان اور مذہبی جوش و جذبہ سے منانے کی ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور نے ربیع الاول کے ابتدائی ایام میں مختلف تقریبات کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس کے حوالے سے خواتین کی میلاد مصطفی ؐکی ایک خصوصی تقریب کا انعقادکل شام 5 بجے جی او آر ون میں کیا گیاہے۔ اسطرح ایوان اقبال میں 18نومبر کو صبح 10:00بجے رحمت ا للعالمین ؐ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں نعت خواںاورجید علمائے ا کرام میلاد مصطفی ؐکے حوالے سے اپنا کلام اورخطابات کریں گے۔
تازہ ترین