• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور مارٹن کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں، سندھ اسمبلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوارٹرز اور مارٹن کوارٹرز میں چار نسلوں سے آباد لوگوں کو بیدخلی سے بچا کر مالکانہ حقوق دیئے جائیں،تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے جمعرات کو اس مطالبے کے حق میں قرار داد منظور کر لی ، اجلاس میں پاکستان کوارٹرز اور مارٹن کوارٹرز کے مکنیوں کو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کی یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ،جبکہ ایوان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سرکاری لوگو سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹانے اور اسلام آباد کے شہید بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ماروری راشدی کی ایک قرارداد بھی منظور کرلی۔ایوان کی کاروائی کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی کی پانچ قانونی مارکیٹوںکوکے ایم سی نے رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹس دیا ہے۔اس سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوں گے جس پر سعید غنی نے کہا کہ مجھے تفصیلات کا علم نہیں معلومات حاصل کرکے جواب دوں گا۔

تازہ ترین