• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،خواتین سمیت 9 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کالونی سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ،سعید آباد تھانے کی حدودبلدیہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے پاس گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوا ن زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی استپال پہنچایا جارہا تھا کہ 19سالہ فرمان نے دم توڑ دیا، بھینس کالونی کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 50سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ، گلشن معمار تھانے کی حدود معمار موڑ کے پاس تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار دو خواتین اور پانچ مرد معمولی زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں سے طبی امداد فراہم کی گئی ، میٹھا در کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ڈرائیور معجزانہ طور پر حادثے میں معمولی زخمی ہوا۔

تازہ ترین