• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: گھریلو جھگڑے کے دوران خاتون جھلس کر زخمی

فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی، والدین نے سسرالیوں پر جلانے کا الزام لگا دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاداب کالونی میں گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران بیوی جھلس کر زخمی ہو گئی، اسے تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ خاتون کرن کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے، اس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کرن کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ کرن کو سسرال اور شوہر نے مطالبات پورے نہ کرنے پر تشدد کے بعد اگ لگائی۔

والد کے مطابق کرن نے انہیں فون کر کے سسرالیوں کے تشدد کے بارے میں بتایا تھا، جب تک وہ بیٹی کے گھر پہنچے وہ جھلس چکی تھی۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین