• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں موسم صاف اور کہیں جزوی ابرآلود ہے، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔

سردی بڑھنے کے ساتھ ہی علاقے میں جلانے کی لکڑیاں بھی نایاب ہوگئی ہیں، برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ کےباعث بند ہونے والی سڑکوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

بلوچستان میں نوشکی، تربت، قلات سمیت مختلف شہروں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے، موسم خشک ہونے کی وجہ سے بچوں اور بڑوں میں موسمی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی موسم سرد اور مطلع صاف ہے، سندھ کے بیشتر شہروں میں صبح اور رات کو خنکی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ذرائع موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین