• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی تحقیقاتی ادارے کی عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کا عدالتی ریمانڈ بڑھادیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی کی دو ساتھیوں کے عدالتی ریمانڈ میں بھی 4 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔

دختران ملت کی تینوں خواتین لیڈروں کا جوڈیشل ریمانڈ جمعرات15نومبر کو ختم ہو رہا تھاجس کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے کی خصوصی عدالت میں ان تینوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے شامل کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اس موقع پر انکی جوڈیشل ریمانڈ میں 4دسمبر تک توسیع کی۔

عدالت نےگزشتہ روز تینوں خواتین لیڈروں کے خلاف پیش کئے گئے چارج شیٹ کا نوٹس نہیں لیا،کیونکہ عدالت کے پاس چارج شیٹ کو زیر غور لانے کیلئے وقت کی کمی کا سامنا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آسیہ اندرابی اور انکی دو ساتھوں کا کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پٹیالہ ہاوس نئی دہلی کی نئی خصوصی عدالت میں منتقل کیا۔

تازہ ترین