• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلی فورنیا ، آگ سےمتاثرہ علاقوں میں پاکستانی بھی رہائش پذیر


کیلی فورنیا میں آگ سےمتاثرہ علاقوں میں پاکستانی بھی رہائش پذیر ہیں تاہم جنگل کی آگ سےکوئی پاکستانی متاثرنہیں ہوا۔

آگ سے متاثرہ علاقوں سمی ویلی، مالیبو،تھاوزینڈزاوک، کیلاباساس، اگوراہلزمیں  پاکستانی بھی بستے ہیں جو محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئےتھے۔

متاثرین کےلیےقائم شیلٹرزاورانخلا سینٹرزمیں کوئی پاکستانی موجودنہیں ہے۔پاکستانی امریکن دوسرےعلاقوں میں ذاتی مکانات یارشتےداروں کےپاس منتقل ہوئے۔

پاکستانی امریکن خیرسگالی جذبےکےتحت امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لےرہےہیں۔ اور خیموں میں خوراک اوردیگرضروری اشیافراہم کررہےہیں۔

کیلی فورنیا کے شمالی حصے میں لگ کیمپ فائر 8 روز گزرنے کے بعد بھی بے قابو ہے۔سات مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد63 ہوگئیں،تین مزید ہلاکتیں جنوبی حصے میں ہوئی ہیں۔

ایک لاکھ 41 ہزار ایکڑ تک پھیلی کیمپ فائر پر اب تک 40 فیصد قابوپایا گیا ہے۔جس کی لپیٹ میں آ کر 10 ہزار مکانات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

امریکی صدر کل ریاست کے دورے میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین