• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’گاجا‘ تامل ناڈو سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں کیساتھ بارش


سمندری طوفان ’گاجا‘ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔

طوفان ٹکرانے سے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوئیں، جس کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

طوفان کے باعث نشیبی علاقوں سے 76 ہزار افراد کی نقل مکانی کرائی گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں آج بھی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

مقامی حکومت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سسیکیورٹی کے پیش نظر 63 ہزار لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر ریلیف سینٹروں میں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جن علاقوں سے طوفان گزرنے کا خدشہ ہے وہاں جمعہ کو اسکول کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین