• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بحرین میں بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

بحرین کے دارالحکومت منانہ میں منعقد ہونے والے اس پانچویں سالانہ ایئر شو میں بحرین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے گئے اس ایئر شو میں ماہر پائلٹس نے جہاز ،ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین