• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کاپرائیوٹ اسپتالوں کے طریقۂ علاج پر اعتراض

چیف جسٹس پاکستان نے دو پرائیوٹ اسپتالوں کے علاج کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرائیوٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی،۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے اسپتالوں کی تعمیر کے بارے میں ڈی جی ایل ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے کو تفصیلی رپورٹ 19 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر اسپتال اور نیشنل ہسپتال کے بارے میں مطمن نہیں ہوں،پرائیوٹ اسپتالوں کا یہ مطلب نہیں کہ صرف پیسہ ہی کمانا ہے۔

تازہ ترین