• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی کشمیری خاتون ’ریڈیو جوکی‘ بن گئیں

کشمیر کےضلع بڈگام کی پہلی خاتون نے ’ریڈیو جوکی‘ (آر جے) کے فرائض سنبھال لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام کی رہائشی24 سالہ ’رافیا رحیم‘ کشمیر کی پہلی خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) بن گئیں ہیں۔ جب سے انہوں نے ریڈیو اسٹیشن پر مختلف مقامی پروگراموں کی میزبانی کی ہے تب سےانہیں وادی بڈگام کا ایک ممتاز نام بھی سمجھا جانے لگا ہے۔

کشمیر کے نجی ریڈیو اسٹیشن پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون آر جے رافیا رحیم نے 2016 میں کشمیر یونیورسٹی کے ڈیپانمنٹ ’میڈیا ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر‘ سے تعلیم حاصل کی۔ اس سے قبل وہ سماجی و معاشرتی مسائل پر مبنی پروگرام ’گڈ مارننگ جمو اینڈ کشمیر‘ میں میزبانی کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

رافیا رحیم نے وہیں کی مقامی آرگنائزیشن ’انگلش ڈیلی‘ میں انٹرن شپ کی، بعد از انہوں نے ریڈیو اسٹیشن میں آڈیشن دیا اور انہیں ریڈیو جوکی (آر جے) کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں رافیا رحیم نے بتایا کہ رواں سال فروری میں انہیں ریڈیو جوکی کےفرائض سر انجام دینے کے لیے چنا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے بھارت کے صوبے پنجاب کے شہر چندی گڑھ سے آر جےکی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

انہوں نےکہا کہ اُن کا مقصد اپنے پروگرام کےذریعے لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ وہ یہی کوشش کرتی ہیں کہ ان کا پروگرام سننے کے بعد لوگوں کی پریشانی، اداسی اور تھکاوٹ دور ہوجائے۔ مختصراً یہ کہ وہ کشمیری سامعین کو تفریح فراہم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

رافیا کامزید کہنا تھا کہ انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ انہیں اُن کے کام کی وجہ سے پہچانتے ہیں، اس وقت وہ خود پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

تازہ ترین