• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت کا32 گاڑیوں کا پروٹوکول لینے سےانکار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ،صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار لاہور آنیوالےعارف علوی نے32گاڑیوں کا پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ۔

صدر مملکت عارف علوی دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر 32گاڑیوں کا غیر معمولی پروٹوکول دیکھ کر برہم ہوگئے۔

انہوں نےسوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ وہ صرف سکیورٹی لیں گے، اضافی گاڑیاں واپس جانے تک ایئر پورٹ پر موجود رہیں گے ،بعدازاں صدر مملکت معمول کی سکیورٹی کے ہمراہ ایئر پورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا ۔


گورنر اور وزیراعلٰی نے صدرمملکت کو حکومت کے عوام دوست اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر عارف علوی لاہور میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

تازہ ترین