• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر کراچی وسیم اختر نے فٹ پاتھ، سڑکوں اور پارکوں پر قبضے کرنے والوں کو خبر دار کیا ہے کہ تین سے چار روز میں تجاوزات کے خلاف لاٹھی گھومنے والی ہے۔انہوں کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے ساری میں تیاریاں مکمل ہیں۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے صدر پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ایمپریس مارکیٹ کا ملبہ صاف ہوگیا ہے، جو تجاوزات اطراف میں ہیں اب ان کا خاتمہ بھی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کام میں وزیر بلدیات سعید غنی ہمارے ساتھ ہیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں پارکنگ پلازہ اور کے ایم سی کی دوسری مارکیٹوں میں جگہ فراہم کریں گے۔

وسیم اختر نے کہا کہ پارکس ، فٹ پاتھ سے تین دن بعد تجاوزات ختم کرنا شروع کریں گے، جن لوگوں نے سڑکوں اور فٹ پاتھ پر ناجائز پارکنگ کے کاروبار جمائے ہوئے ہیں وہ بھی ختم کریں گے۔

تازہ ترین