• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وہ لیڈر ہی نہیں،جو یوٹرن لینا نہیں جانتا‘

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑا نقصان کیا، وہ لیڈر ہی نہیں، جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو لیڈر حالات کے مطابق یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں ہے ، ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلوں پر مکمل عملدر آمد کریں گے، انہوں نے بتایا کہ دبئی میں پاکستان کے 15 ارب ڈالرز کا سراغ لگا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

تازہ ترین