• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم نے انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے سوشل میڈیا کمپنیوں کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئےکہا کہ سوشل میڈیا نے جھوٹ اور سازشی نظریات پھیلا کر عوامی سمجھ بوجھ کو آلودہ کردیا ہے۔ رازداری کی حفاظت اور سائبربلنگ کے خلاف کمپنیوں کو مزید متحرک ہونا ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سےگفتگوکرتے ہوئے شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنیاں اپنا مثبت تاثر قائم رکھنے میں اتنی قید ہیں کہ وہ خود اپنے پیدا کردہ معاشرتی مسائل کا سامنا کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو معاشرتی ذمہ داری کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہےجو صارفین سے زیادہ اپنے شیئرہولڈرز کے مفاد کا تحفظ کرتی ہیں۔کمپنیوںکو انسانی قدروں پر منافع کو ترجیح دینے کی سوچ بدلنا ہوگی۔ آپ اچھا کام کرکے بھی کامیاب رہ سکتے ہیں۔

تازہ ترین