• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کہتے ہیں محبت اور دوستی کا جذبہ رنگ و نسل سے پاک ہوتا ہے اور اسی جذبے سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں، یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے نگراں کو دوست بنا لیا ہے اُسکے ساتھ خوب کھیلتے ہوئے خوب ہنس رہا ہے۔

یہ مناظر تھائی لینڈ کے شہرChiang Mai کے سفاری پارک میں اُس وقت دیکھے گئے جب شرارتی ننھا ہاتھی اپنے نگراں کے ساتھ کھیل رہاتھا اور اس کے ہاتھ میں پکڑی پلاسٹک کی ٹوکری پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے خوب کھلکھلا رہا تھا۔

یوں کھیل کھیل میں ہنستے ہاتھی میاں کے دلچسپ انداز پر وہاں موجود افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے اوران مناظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

تازہ ترین