• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


روس میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ، جس کے نتیجے میں جہاں ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں خطرناک ٹریفک حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔

ایسا ہی ایک منظرM4 موٹروے پر دیکھا گیا جب برف پر پھسلتے ہوئے کئی ٹرک اور گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جبکہ ایک گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ بھی ہو گئی۔

اسی طرح سڑک کے دوسری جانب سے گزرتی کار کاڈرائیور ایک خطرناک حادثے کی ویڈیو ریکارڈ کر رہا تھا تو اسی لمحے اس کی گاڑی میں زور دار دھماکہ ہو گیا، ڈرائیور دھماکے کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔

شدیدبرف باری سے پھسلن اس قدر بڑ ھ گئی کہ ڈرائیورز کا گاڑی پر قابو رکھنا محال ہو گیانتیجتاًتمام گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس سےکئی افراد زخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹریفک پولیس نے موقعے پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرکے تمام ڈرائیورز اور مسافروں کوبحفاظت برف سے اَٹی موٹروے سے نکالا۔

مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خراب موسم اور شدید دھند میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

تازہ ترین