• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل ناڈو میں ’گاجا‘ کی تباہ کاریاں، 28افراد ہلاک

سمندری طوفان ’’گاجا‘‘بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ساحل سے ٹکراگیا، طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا، مختلف حادثات میں کم از کم 28افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 80ہزار سے زائد متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل ہونا پڑا۔

مقامی حکومت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر 80ہزار سے زائد لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر ریلیف سینٹرز میں رکھا گیا ہے، جبکہ جمعہ کو اسکول کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

طوفان ٹکرانے سے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوئیں، جس کے باعث کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

تازہ ترین