• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہےشمالی کوریا وعدوں کو پورا کریگا، امریکی محکمہ خارجہ

شمالی کوریا کے نئے جدید جنگی ہتھیار کے تجربے پر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹرمپ،کم جونگ ان کی ملاقات میں طے پائے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعہ کی صبح جدید جنگی ہتھیار کے کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا، جس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو بھروسہ ہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کے درمیان سنگاپور سمٹ میں ڈی نیو کلیئر ائزیشن سے متعلق طے پائے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ امریکا، شمالی کوریا سے تمام وعدوں کو پورا کرنے سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے تجربہ کئے گئے ہتھیار کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین