• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قائد آباد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کراچی کے علاقے قائدآباد کے فلائی اوور کے نیچے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ایس ایس پی ملیرکے مطابق علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم  فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا سکا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قائد آباد دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دھماکے کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین