• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینڈی ٹیسٹ،جو روٹ کی سنچری، انگلینڈ مضبوط پوزیشن میں

کینڈی(نیوز ایجنسیز) جو روٹ کی شاندار سنچری نے انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف کینڈی ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 324 رنز بناکر 278 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔ جمعہ کو انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کی اننگز کے اسکور 336 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ جیک لیچ ایک اور کیٹن جیننگز26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جو برنز نے 59رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انہیں پشپاکمارا نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ بین اسٹوکس کھاتہ کھولے بغیر ، جوز بٹلر 34 اور معین علی 10 رنز بنا سکے۔ کپتان جو روٹ نے کیریئر کی 15ویں سنچری اسکور کی ۔ ان کی مزاحمت کا خاتمہ 124 رنز پر دھنن جایا نے کیا۔ سام کرن بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوگئے۔ عدیل راشد 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کھیل ختم ہوا تو بین فوکس 51رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ سری لنکا کی طرف سے اکیلا دھنن جایا نے 6، پریرا نے دو جبکہ پشپاکمارا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین