• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے مل گئے،کوچز کو انتظار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کیلئے عرفان جونیئر کے علاوہ تمام پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو بھارت کا ویزا مل گیا ہے، مگر ٹیم انتظامیہ کے ویزے تاحال جاری نہیں کئے گئے ہیں، ان میں ہیڈ کوچ توقیر ڈار اور کوچ دانش کلیم شامل ہیں، دستاویزات تاخیر سے جمع کرانے کی وجہ سے انہیں ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے اگلے ہفتے جاری ہو جائیں گے۔

تازہ ترین