• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی،کراچی وائٹس کو پشاورنے81رنز سے ہرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مر حلے میں پشاور نے سائوتھ اینڈ کلب پر کراچی وائٹس کو 81 رنز سے شکست دے دی، یو بی ایل گرائونڈپر سوئی سدرن اور حبیب بینک کا میچ بے نتیجہ رہا، کراچی وائٹس دوسری اننگز میں 168 رنز پر آئوٹ ہوگئی، محمد حسن 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زاہد محمد نے تین وکٹ لئے، کراچی نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے تھے، پشاور نے 311 اور 276 رنز بنائے۔ کراچی کے ولید احمد نے دوسری اننگز میں 85 رنز کے عوض چھ وکٹ لئے۔ یو بی ایل گرائونڈ پر ایچ بی ایل نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر 199رنز بنائے، عمران فرحت 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، عمر اکمل نے 34 رنز اسکور کئے۔ زوہیب خان نے65 اور 36 رنز اسکور کئے، محمد عامر نے 34 رنز کے عوض دو کھلاڑی آئوٹ کئے، بینک نے پہلی اننگز میں 274 رنز اسکور کئے، سوئی سدرن نے 211 اور پانچ وکٹ پر 380 رنز بنائے۔
تازہ ترین