• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوستانہ فٹبال میچ میں پاکستان کو فلسطین سے شکست

رام اللہ(جنگ نیوز) فلسطین نے پاکستان کو دوستانہ فٹ بال میچ میں 1-2 سے شکست دے دی۔ شہید فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے ابتدائی 16 ویں منٹ میں ہی حسن بشیر نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ لیکن یہ سبقت زیادہ دیر قائم نہ رہی اور37 ویں منٹ میں فلسطین الکس نصاع نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ جبکہ 78 ویں منٹ میں نظمی بدوی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور فلسطین کی فیڈریشنز نے دو طرفہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت پہلے فلسطین کی ٹیم پاکستان آئی تھی اور لاہور میں کھیلا گیا دوستانہ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
تازہ ترین