• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹائون نے ایمپریس مارکیٹ کے گرد جمع ایک لاکھ ٹن ملبے کو صاف کر دیا

کراچی (جنگ نیوز) بحریہ ٹائون کراچی نے ایک بار پھر نہ صرف عوام کا ساتھ دیا بلکہ اپنے کئے گئے وعدے کو وقت سے پہلے مکمل بھی کیا۔ ایمپریس مارکیٹ کے گرد جمع ایک لاکھ ٹن سے زائد ملبے کو، جوعام طور پر لگ بھگ دس دن سے زائد کا کام تھا، بحریہ ٹائون نے صرف تین دن کے اندر اندر نہ صرف مکمل کیا بلکہ میوہ شاہ ڈمپنگ سائٹ پر پہنچایا۔ ساتھ ہی ساتھ میوہ شاہ کے علاقہ مکینوں کی خواہش پر بھری گئی ڈمپنگ سائٹ کی سطح کو ہموار کر کے اہل علاقہ کو آسانی بھی فراہم کی۔ یہ کام خالصتاً عوام کی ایماء پر رضاکارانہ طور پر کیا گیا۔ اس کام میں پہلے 26سے زائد ہیوی مشینری، جن میں ڈمپر ٹرکس، لوڈرز، ایکسیکویٹرز اور جیک ہیمرز کا استعمال کیا جا ہا تھا مگر کام کی وسعت کو دیکھتے ہوئے بحریہ ٹائون مینجمنٹ نے اس تعداد کو بڑھا کر 32کر دیا گیا۔ ملبہ ہٹانے کے کام کے دوران عوام کا رش رہا جنہوں نے نہ صرف بحریہ ٹائون کراچی کی کاوشوں کو سراہا بلکہ ملک ریاض حسین کی درازی عمر کیلئے دعائیں بھی کیں۔ عوام کی بڑی تعداد نے صفائی کےکام کو سراہا اور اظہار خیال کیا کہ کام کی اتنی جلد تکمیل ان کی سوچ کے برعکس اور حیران کن تھی۔ تین دن قبل ایمپریس مارکیٹ کے گرد جمع ایک لاکھ ٹن سے زائد ملبے کو ہٹانے کیلئے میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین سے مدد کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین