• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج ہنڈی کیس کا 10سال بعد فیصلہ ،3ملزمان بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ سارہ جونیجونے اوپن کورٹ میں خانانی اینڈکالیاگروپ حوالہ ہنڈی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عاطف پولانی، عمران اور دانش کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے،خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج کیخلاف 2008میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تھیں اورعاطف پولانی پرفارن ایکٹ ریگولیشن 1947کے تحت 53کروڑ ہنڈی کے ذریعے بیرونِ ملک منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا،ملزمان پر74بے نامی اکائونٹس کھولنے کے بھی الزامات تھے اور ان کے خلاف 12گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے تھے۔

تازہ ترین