• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وحدت کالونی سے متصل نالے کا سلیب ٹوٹ جانے سے عوام کو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وحدت کالونی کو ملحقہ علاقوں سے ملانے والے نالے پرموجود سلیبز خستہ حالی کاشکار گاڑیاں پھنس جاتی ہیں مکینوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق کلی دین محمد رئیسانی ، گلشن ٹاؤن، محمدیہ ٹاؤن، یحیی ٹاؤن، گیلانی محلہ اور دیگر علاقوں کو وحدت کالونی سے ملانے والے نالے پر موجود سلیب ٹوٹ چکا ہے اور خستہ حالی کا شکار ہے اکثر اوقات یہاں سے گزرنے والی گاڑیاں، موٹرسائیکل پھنس جاتی ہیں کئی بار حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں نے اپیل کی ہے ہے کہ مذکورہ سلیب کی مرمت کی جائے اس کے علاوہ اس علاقے میں عرصےسے کچرہ نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے تعفن اور بدبو پھیلی رہتی ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے انہوں نے اپیل کی ہے کہ مکینوں کو اس مسئلے سے بھی نجات دلائی جائے۔
تازہ ترین