• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلمٹ کیلئے پگڑی نہیں اتار سکتے‘فیصلہ واپس لیا جائے،جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے آئی جی پولیس ایس ایس پی ٹریفک‘ ایس پی ٹریفک وزارت داخلہ سے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کو لازمی قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگہ جگہ پیدا ہونے والی مشکلات کا تدارک کیا جائے ہیلمٹ پہننے کے فیصلے سے روزانہ اسکول جانے والے طلباء اور پگڑی والوں کو نہ صرف تکالیف کا سامنا ہوگا بلکہ اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہونگی البتہ کوئٹہ سے باہر بین الاقوامی شاہراہوں پر اگر ہیلمٹ کی ضرورت ہوسکتی ہے جہاں تیز رفتاری کے باعث حادثات کے خطرات موجود ہیں ہیلمٹ پہننے کے فیصلے سے عوام اور انتظامی اداروں کے اہلکاروں میں جھگڑوں اور رشوت کی راہ ہموار ہونے کا خدشہ ہے اور جو لوگ دستار پگڑی کو سنت سمجھتے ہیں وہ کبھی ہیلمٹ استعمال نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین