• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہار رائے پر پابندی معاشرے کیلئے ناقابل قبول ہے،پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(پ ر)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے سیکرٹری کبیر افغان‘ زونل سینئر معاون محمود علی کاکڑ‘ ندا سنگر‘ یونس ترین‘ لطیف خان کاکڑ نے پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی تحریک کے بانی اور فرنگی سامراج و ملکی استعمار کے خلاف جدوجہد کے عظیم رہنماء خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی میں شرکت کی بھر پور تیاری کی جائے گی اور اس سلسلے میں جلوس پشتونخوا میپ کے مرکزی دفتر سے روانہ ہوگا مقررین نے کہا کہ اس جدید علمی و سائنسی دنیا میں اظہار رائے سیاست‘ شعور‘ بحث و مباحثہ پر کسی طور پر بھی پابندیاں انسانی معاشرے کیلئے ناقابل قبول ہیں اس مقصد کیلئے خان شہید نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں کوئٹہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے کرپشن‘ بدعنوانیوں کو چھپانے کیلئے یونیورسٹی میں ہر قسم کے اظہار رائے پر پابندی لگائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز یونیورسٹی آف کوئٹہ کے سنڈیکٹ ممبران نے دلیری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائس چانسلر کے غیر قانونی اقدامات کو سنڈیکٹ کے اجلاس میں مسترد کردیا اور یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول کا بھر پور دفاع کیا۔
تازہ ترین