• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو پی نورانی کے زیر اہتمام عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلے میں کار موٹر سائیکل ریلی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام جمعہ کو عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کار موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ، جامعہ غوثیہ رضویہ انوار باہو وحدت کالونی سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے منان چوک پہنچے ، جہاں ریلی کے شرکاء سے مفتی محمد جان قاسمی اور ضلعی صدر مفتی احمد رضا قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی آمد سے دنیا سے تاریکیوں کا خاتمہ اور ہر طرف اجالا ہوا اور ہم عید میلاد النبی ﷺ قیامت تک مناتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ کائنات نبی اکرم ﷺ کیلئے تخلیق کی گئی اور آپ ﷺ کی آمد سے تاریکی روشنوں میں تبدیل ہوگی ، حضورﷺ کی آمد پر گھروں کوچوں میں چراغاں کرنا ، محفل میلاد کا انعقاد ہمارے لیے بہترین عمل ہے ، انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تحفظ ناموس رسول ﷺ کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، انہوں نےحکومت پر زور دیا کہ آئین کے آرٹیکل 295 سی کو مزید مضبوط بنایا اور اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، ریلی میں قاری نور محمد ، قاری ہدایت حبیبی ، میر احمد زہری، سراج احمد زہری، قاری محمد یونس حبیبی ودیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔
تازہ ترین