• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کا حیوانات و پولٹری فارم کے دفتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرانٹی کرپشن مظفر ذیشان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن خورشید احمد اور سرکل افسر قمبر بلوچ کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے نوشکی میں حیوانات وپولٹری فارم دفتر اور گودام پر چھاپہ مار کر سابق دور میں جاری ہونے والے فنڈز کی چھان بین کے بعد کچھ اہم ریکارڈ قبضے میں لیا چھاپہ کے دوران حیوانات دفتر کے افسران و عملہ بھی موجود تھا جبکہ پولٹری فارم دفت کے افسران عملہ سمیت دفترمیں حاضر نہیں تھے نوشکی کے عوامی حلقوں نے اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائیوں کو سراہاتے ہوئے کہاکہ چھان بین کی سلسلہ دیگر سرکاری محکموں خصوصا بی اینڈ آر،پی ایچ ای ،ایم ایم ڈی ،واٹر منیجمنٹ، میونسپل کمیٹی اور چاغی پراجیکٹ سمیت دیگر اداروں تک وسیع کیاجائے۔
تازہ ترین