• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایچ آئی نے شکایت سیل کے رابطہ نمبرز ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹس میں آویزاں کردیئے

کوئٹہ (سٹی ڈیسک) پیپلز پرائمری ہیلتھ کئیر انیشیٹیو (پی پی ایچ آئی ) بلوچستان کے ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر شعبہ صحت کے شکایت سیل کے رابطہ نمبر ضلعی سطع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹس میں نمایاں جگہ پر آویزاں کردیئے گئےہیں،جس کا مقصد بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے ، جبکہ پی پی ایچ آئی بلوچستان نے اس سلسلے میں پانچ سال قبل ہی اپنا ایک ٹول فری نمبر بذریعہ اخبارات مشتہر کیا تھا جس کے ذریعے ملنے والی شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا ، بنیادی مراکز صحت کی سطح پر پی پی ایچ آئی نے کمیونٹی سپورٹ گروپ تشکیل دیئے ہیں جن سے اکثر مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوجاتے ہیں ۔
تازہ ترین